• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن اسمبلی قادر نائل کی ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات

کوئٹہ(آن لائن)رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات کی جس میں کوئٹہ شہر سمیت پی بی 26میں امن و امان کی صورتحال تھانوں میں ضروری دستاویزات کی تصدیق منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اورخرید و فروخت کے مکمل خاتمے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائیگی، عوامی نمائندوں کے تعاون سے پولیسنگ کو مزید بہتر بنائیں گے ۔قادر علی نائل نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین