کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایدھی کے رضاکاروں نے دو ماہ کے دوران ملنے والی 12لاوارث لاشوں اور انسانی اعضاء کو دشت کے قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو ماہ کے دوران کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع سے ملنے والی لاشیں جو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں شناخت کیلئے رکھی ہوئیں تھی شناخت نہ ہونے پر اعلیٰ حکام کی اجازت کے بعد بدھ کو ایدھی کے رضاکاروں نے 12لاوارث لاشوں اور انسانی اعضا ءکو دشت کے قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کر دیا ۔