• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آج کوئٹہ اور گوادر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اور گوادر جائیں گے جہاں وہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

،،، وزیر اعظم دورہ کوئٹہ ٘میں نیشنل یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ کیمپس،، کوئٹہ ژوب شاہراہ اور امراض قلب کے ہسپتال اور گوادر میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،،

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان صبح گیارہ بجے دورہ بلوچستان کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کا افتتاح کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کچھ موڑ پر سی پیک کے تحت تعمیر کی جانے والی کوئٹہ ژوب شاہراہ کا سنگ بیناد بھی رکھیں گے، اس کے ساتھ ہی نواکلی میں وفاقی حکومت کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے امراض قلب کے اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کوئٹہ سے وزیر اعظم عمران خان گوادر روانہ ہوں گے جہاں وہ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیر پورٹ ہو گا، جو 4800 ایکڑ کے بڑے رقبے پر بنایا جا رہا ہے، اس منصوبے پر ابتدائی طور پر تقریبا 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ 3 سال میں مکمل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم گوادر میں منعقدہ دوروز ایکسپو 2019 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین