• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال کی 10اپریل تک ضمانت،مقدمات کی تفصیل طلب

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 10 اپریل تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں اور مقدمات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جب کہ آصف زرداری کی 4 درخواستوں میں عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے جس کے باعث سابق صدر کو 40 لاکھ اور فریال تالپور 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔درخواست گزاروں کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں لہٰذا ضمانتی مچلکوں کے لیے سیونگ سرٹیفکیٹ یا کیش جمع کرانے کی سہولت دی جائے۔عدالت نے فاروق نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں درخواست گزاروں کو کیش کی صورت میں ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین