اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان (آج) جمعہ کو کوئٹہ ، گوادر اور کراچی کا دورہ کریں گے جبکہ کل لاہورجائینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گےجس کے بعد وہ گوادرایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق گوادر کے بعد وزیراعظم کراچی کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں سرمایہ کاروں، پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم گھوٹکی میں ظہرانے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔