• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،غیرحاضری پر سول اسپتال کےایک ڈاکٹر ڈیوٹی سے فارغ کردیاگیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم ایس سول اسپتال نےڈیوٹی سے غیر حاضری پرایک پیتھا لوجسٹ کو فارغ کر کے کارروائی کیلئےسیکرٹری صحت کوڈاکٹر کے خلاف مراسلہ ارسال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نےسیکرٹری صحت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول سنڈیمن اسپتال کے پیتھا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ عثمان بغیر اجازت کے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جس پر ان کی جواب طلبی کی گئی مگر ان کی جانب سے نہ تو کوئی جواب دیا گیا اور نہ ہی وہ ڈیوٹی پرحاضر ہوئےجس پرپروفیسر ڈاکٹرخواجہ عثمان کو ہسپتال سے فارغ کر کے سیکرٹری صحت کو رپورٹ کر نے کے احکامات جاری کئے گئےہیں۔لہذا ان کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے ایک سول اسپتال میں ایک ذمہ دار پیتھا لوجسٹ تعینات کیا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کی پریشانی کا خاتمہ ہو۔انہوں نے مراسلے میں مزید بتایا کہ غیر حاضری یا کوئی بھی غفلت قابل قبول نہیں ادنیٰ ملازم سے لیکر پروفیسرز سطح تک کے ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے ایک پروفیسر کی مسلسل غیر خاضری کے باعث مسائل بھی جنم لے رہے ہیں ۔  
تازہ ترین