• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں’ارتھ آور‘ منایا گیا

زمین سے محبت کے اظہار کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ارتھ آور‘ منایا گیا، جس کے دوران ایک گھنٹے کے لئے تمام غیرضروری بتیاں گُل کردی گئیں۔

ارتھ آور زمین سے محبت اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ہر سال منایا جاتا ہے۔

ارتھ آور کا آغاز 2007 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا جہاں 22 لاکھ لوگوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سنگین معاملہ ہے۔

توانائی کی اس عالمگیر بچت مہم میں حصہ لینے والے 160 سے زائدممالک میں پاکستان کا حصہ بھی ہے،جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بند کردی گئیں۔

ارتھ آور منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ دھرتی ہم سب کی ہے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا بھی ہم ہی کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین