• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے گوہر آباد کی ایک کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالحی اور عبدالعزیز شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد ظفر اللہ اور نور احمد زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبدالحئی مقامی مسجد کے پیش امام تھے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

تازہ ترین