• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے اور جگہ کا تعین ہونا باقی ہے۔17اپریل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔احسان مانی کے چیئر مین بننے کے بعد یہ تیسرا اجلاس ہے۔ پی سی بی کوئٹہ میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیئر مین احسان مانی چاہتے ہیں کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس باری باری ملک کے تمام شہروں میں ہوں۔کوئٹہ ریجن کی بھی خواہش تھی کہ ان کے شہر کو بھی میزبانی ملے۔عام طور بورڈ آف گورنرز کے اجلاس لاہور میں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین