• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا وزیراعظم کو مسائل سےآگاہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے،تاکہ انہیں فیڈریشن کے مالی مسائل اور قومی ہاکی میں بہتری کے لئے حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا جاسکے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ایچ ایف کے عہدے داروں نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت سے بھی رابطہ کیا ہے ، تاہم وزارت کی جانب سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے حکام وزیراعظم کو ڈومیسٹک ہاکی کے حوالے سے اپنے پلان، پاکستان سپر ہاکی لیگ کے منصوبے ، قومی کھلاڑیوں کی بے روزگاری کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ میں اضافے کے بارے میں اپنی تجاویز سے بھی آگہی دیں گے۔
تازہ ترین