• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان، ساس نے مبینہ طور پربہو کو آگ لگادی

رحیم یارخان میں گھریلو جھگڑے پر ساس نے مبینہ طور پر حاملہ بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون کا 20 فیصد جسم جھلس گیا۔

23 سالہ نوشابہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی ساس نے جھگڑے کے بعد پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگائی تھی جبکہ شوہر کا کہنا ہے بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تو وہ باہر چلا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق سلطان پور کی رہائشی خاتون کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو حراست لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے خاتون کا بیس فیصد متاثر ہوا ہے جبکہ وہ حاملہ بھی ہے۔

تازہ ترین