لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے اور بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ، چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہو رہی تھی ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ، افغانستان سے آیا تھا اور واپس چلا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا منصوبہ سہیل نامی شخص نے بنایا تھا۔ اس کی گرفتاری کیلئے افغانستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ علی حیدر گیلانی افغانستان میں ہیں،بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہو رہی تھی ۔ یوسف رضا گیلانی کی بیٹے سے بات بھی ہوئی ہے ۔