• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی لے آئی،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی لے آئی ہے۔آٹھ ماہ میں حکومت نے ملک کو آگے لیجانے کے بجائے 8سال پیچھے دھکیل دیا ہے، حکومت سعودی عرب سے ادھار تیل لیکر کئی گنا قیمت پر عوام کو دے رہی ہے۔ڈالر کی قیمت قابومیں نہیں آرہی ۔جس سے روپے کی بے قدری بڑھ رہی ہے اور روپیہ کاغذ کا ایک بے وقعت ٹکڑابن کر رہ گیا ہے۔
تازہ ترین