• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،جرنلسٹس پینل نے میدان مارلیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،جرنلسٹس پینل نے تمام عہدوں پر کامیاب حاصل کرکے میدان مارلیا ، رضاالرحمٰن بھاری اکثریت سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور محمد ظفر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، کوئٹہ پریس کلب کے دو سالہ انتخابات برائےسال 2019-21 کے لئے ووٹنگ ہفتہ کو چیئرمین الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈوکیٹ کی نگرانی میں صبح 10سے شام 4 بجے تک جاری رہی ، الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں بلال محسن ایڈوکیٹ ، خلیل ایڈوکیٹ ،معاونین شبیر احمد شیرانی ایڈوکیٹ، فاروق ایڈوکیٹ ،زاہد رند ایڈوکیٹ شامل تھے، گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین الیکشن کمیٹی نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے الیکشن کےنتائج کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں کوئٹہ پریس کلب کے121ارکان میں سے 108نے حق رائے دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کےرضا الرحمن 95ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے انکے مد مقابلا پروگریسیو پینل کے امین اللہ فطرت 9ووٹ حاصل کر سکے، صدر کے انتخاب میں 3ووٹ مسترد ہوئے ، ظفر بلوچ 87ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امین اللہ مشوانی نے 19ووٹ حاصل کیے، بنارس خان 89ووٹ حاصل کرکے نائب صدر منتخب ہوئےاللہ بخش کاکڑ نے 14ووٹ حاصل کیے ، سید کبیر شاہ 86ووٹ لیکر سنئر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے انکے مد مقابل یاسرخان نے15ووٹ لیے ،سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کے انتخاب میں بھی 2ووٹ مسترد ہوئے ،جبکہ جرنلسٹ پینل کے تین امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں عبدالخالق رند سنیئر نائب صدر ، قدیر خان فنانس سیکرٹری ، حبیب اللہ قلندرانی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں ، ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے زین الدین 95 ، مجیب اللہ 93 ، نورالہیٰ بگٹی 93 ، احسن رسول 92 ، سلیم شاہد 91 ، نذر محمد بلوچ 90 ، شہزادہ ذوالفقار 85 ، عبدالعلی 80 ووٹ لیکر منتخب ہوئے ، جبکہ پروگریسیو پینل کے امین اللہ مشوانی 26 ، ہزار خان 14، یاسر 12 اور اللہ بخش کاکڑ 10 ووٹ حاصل کرسکے ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے انتخاب میں 2ووٹ مسترد ہوئے، دریں اثنا نادر چھلگری ایڈوکیٹ نے تمام امیدواروں ، ووٹرز ،پولنگ ایجنٹس کا صاف و شفا ف انتخابا ت کرانے میں کردار ادا کرنے پر شکر یہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کامرحلہ خوش اصلوبی سے طے پایا امید ہے کہ نو منتخب کابینہ صوبے کے مسائل بلخصوص عوامی مفاد کے مسائل کی آواز بلند کریگی اوراس آواز کو متعلقہ حکام تک ایوانوں میں پہنچائے گی ۔
تازہ ترین