• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں کی مبارکباد

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی ، بلوچستان کے کنونیئر مفتی شفیع الدین ، ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ ودیگر نے رضاء الرحمن کو کوئٹہ پریس کلب کے صدر ، ظفر اللہ بلوچ کو جنرل سیکرٹری ، بنارس خان ، عبدالخالق ، قدیر رند ، حبیب اللہ ، شہزادہ ذوالفقار ، سلیم شاہد ، نورالٰہی بگٹی ، زین ، احسن و دیگر کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ملک کے اہم شعبوں میں سے ایک شعبہ ہے ، دنیا میں صحافت کے صحیح معنوں میں غریب عوام ، پسے طبقات کی نمائندگی کرسکتی ہے ۔ اگر قلم کی نوک کو صحیح اور مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس سے اچھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور غریب و محکوم طبقات کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو اچھی مثبت انداز میں ادائیگی کی امید کرتی ہے اور انہیں جمعیت نظریاتی کی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ۔
تازہ ترین