• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے حلقہ پی پی 218 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

ملتان کے نواحی علاقے قادر پور راں میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 218 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا۔

ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے واصف راں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارشد راں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے- اس حلقے میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 3 ہزار 188 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے 138 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

پی پی 218 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ملک مظہر عباس راں کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین