پشاور( نمائندہ جنگ) موجودہ حکومت نواز اور زرداری سے بڑھ کر عوام دشمن ثابت ہوئی ہے ہر روز عوام پر پٹرول بم برسائے جارہے ہیں دن بہ دن عوام کی مہنگائی پرچیخیں نکالی جارہی ہیں عوام نے ریلیف اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ووٹ دیے تھے یو ٹرن کے ماہر عمران خان نے اقربا ء پروری شروع کر رکھی ہے مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے حکمران ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں درس قرآن پر پابندی اور قائدا عظم یونیورسٹی میں ہندو تہوار ہولی کو کھلی چھٹی ہے ثابت ہوگیا کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر مدینہ کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کی سرپرستی میں اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز خان مروت نے چغلپورہ یوسی پخہ غلام میں عامر جہانگیر کے حجرہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتاز خان مروت نے کہا کہ ملک میں دن بہ دن مہنگائی، چوری ، ڈاکہ کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں اور ملک کو شہر ناپرسان بنایا جا رہا ہے جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفا ظت کیلئے جان کی بازی لگادیں گے۔