• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گھریلو ناچاقی کے باعث بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے اسلامیہ کالج روڈ پر پیش آیا، جہاں بڑے بھائی نے گھریلو تنازع کے سبب چھوٹے بھائی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


تازہ ترین