اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف بہت بیمار لگ رہے ہیں‘سپریم کورٹ نوازشریف کی طرح انہیں بھی ریلیف فراہم کرے ‘ فوجی عدالتوں سے دہشتگردی میں کمی آئی، مدت میں توسیع کیلئےاتفاق رائے ضروری ہے ۔