اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پارک لین کمپنی کیس میں زرداری کو زمین فروخت کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست فیصل سخی بٹ نے نیب کی جانب سے طلبی کا سمن ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ فیصل سخی بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سائل کو ہراساں کر رہا ہے ۔