• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفادات کیلئے غداری شاہ محمود کا وطیرہ‘ پارٹی بدلنا چاہتے ہیں‘گیلانی برادران

ملتان(نمائندہ جنگ/این این آئی) سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی کےصاحبزادےو پیپلزپارٹی کےسابق ایم این اےعلی موسیٰ گیلانی اورسابق ایم پی اےعلی حیدرگیلانی نےکہاہےکہ انگریزوں سے وفاداریاں نبھاکرمیرجعفرکاکرداراداکرنیوالےعمران خان کےساتھ بھی کبھی مخلص نہیں رہیں گے‘31سال سے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں‘علی حیدرگیلانی کے اغوا کے مشکل ترین دورمیں بھی پارٹی نہیں چھوڑی تواب کیسےچھوڑسکتے ہیں‘حلقہ 218کےضمنی الیکشن میں کھلےعام حکومتی سرکاری مشینری استعمال کی گئی‘صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک پولنگ کیمپ میں دن بھربیٹھ کرپی ٹی آئی امیدوار کوووٹ ڈلوا تےرہے۔وہ اپنی رہائش گاہ گیلانی ہائوس میں پریس کانفرنس سےخطاب کررہےتھے۔پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کےمشترکہ امیدوارملک ارشدراں بھی ہمراہ تھے۔علی موسیٰ گیلانی نے کہاکہ شاہ محمودقریشی پہلے(ن) لیگ کےساتھ رہےپھرپیپلزپارٹی میں آئے‘بعدازاں اقتدارکی خاطرپی ٹی آئی کےدروازےپر پرانی تنخواہ پرچلے گئے ‘انہیں یہ تکلیف ہےکہ عام انتخابات میں اس حلقہ میں ایک ہزار ووٹ سےمیں جیت چکاتھااوران کی سیاست ختم کردی تھی۔
تازہ ترین