• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاع وطن کیلئے ہرقسم کی قربانی دینےکیلئےتیارہیں،شاہ محمود

ملتان (سٹا ف رپورٹر) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودحسین قریشی نےکہا ہےکہ ہم دفاع وطن کیلئے ہرقسم کی قربانی دینےکیلئےتیار ہیں،پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم قومی اتحاد اور یک جہتی سےدشمن کی تمام شازشوں کو ناکام بنا دیں گے،وزیرخارجہ نےکہا کہ علامہ سیدمحمدرمضان شاہ فیضی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہا کہ وہ عالم باعمل اور اہل سنت کاوقار ہیں ان کی شخصیت اس خطے کیلئے بہت بڑا اثاثہ ہے، وہ رمضان شاہ فیضی کےوالد پیرسید غلام محمدشاہ مرحوم کےچہلم کے سلسلے میں اجتماع سےخطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین