کوئٹہ ( خ ن) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر آر ٹی اے ا ور ٹریفک پولیس کے عملے کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ کلی طور ناصر کراس پر غیر قانونی رکشوں، نان کسٹم پیڈ، بغیر پرمٹ وکاغذات ،بغیرلائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی ، سرچ لائٹس اور اضافی سیٹیں لگانے والی پبلک اور مال بردار گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 3 پک اپ، 2منی بس ،2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بند کردیا گیا ،جب کہ اضافی سیٹیں لگانے والی 6 منی بسوں میں سے سیٹیں اتار لی گئیں اور مال بردار گاڑیوں پر سے 38 سرچ لائٹس بھی موقع پر اتار دی گئی اس کے علاوہ دوران چیکنگ مختلف نوعیت کے 35 چالان بھی کیے گئے ۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کی ہدایت کی روشنی میں تمام ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ دوران سفر اپنی گاڑیوں کے کاغذات ،پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں جبکہ شہر میں غیر قانونی گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جارہی ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں اور رکشوں کو شہر میں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوامی سہولیات کے لئے چیکنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ دوران چیکنگ عملہ سے بھرپور تعاون کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔