• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری براہ راست ملزم نہیں

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 3 ریفرنسز تیار کرلیے، آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں۔

ذرائع کے مطابق ریفرنسز تیار کرکے نیب کے ہیڈکوارٹرز بھیج دیے گئے ہیں۔

نیب کا ایگزیکٹو بورڈ احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری د ےگا، چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

تینوں ریفرنسزمیں نجم زمان، علی میمن اور دیگرملزمان فہرست میں شامل ہیں جو پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد افراد آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، تاہم آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔

تازہ ترین