• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا امریکی ہم منصب سے رابطہ ابھینندن کی بھارت حوالگی سے آگاہ کیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستان کی طرف سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بھارت حوالگی سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دورا ن شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کونیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کوپاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی بھارت حوالگی سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا، شاہ محمود نے مائیک پومپیو کوپاکستان کیطرف سے بھارتی پائلٹ کی بھارت حوالگی سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین