اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نےوزیراعظم عمران خان سے استفسار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اور علیمہ باجی کو کن شرائط پر این آراو دیا گیا ہے۔منگل کو اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری حکومتی ترجمان کم اور وزیراطلاعات برائے نوازشریف زیادہ لگتے ہیں۔مریم اور نگزیب نے اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی فکر چھوڑ کر عوام کی فکر کریں، مریم اور نگزیب نے وزیراعظم کو عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ فواد چوہدری کو نیب کا ترجمان تعینات کر دیں یاسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کےچیف سکیورٹی گارڈکا منصب عطاکردیں۔ مہنگائی کی جس نےچیخیں نکال دیں، شرح دس فیصد تک پہنچنے کو ہے۔