• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری دور میں سی پیک پر بہت زیادہ کام ہوا ،چینی نائب سفیر

اسلام آباد ( آن لائن ) چین کے نائب سفیر لی جیانگ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو، دونوں ایٹمی ممالک ہیں، پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیا تباہ ہوگا، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ سی پیک پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں بہت زیادہ کام ہو ا ہے ، منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے،چین کے نائب سفیر نے کہا کہ ملتان سکھرموٹر وے اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہوگی اور حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چین کے نائب سفیرلی جیانگ نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، گوادر میں ایئرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر تعمیر ہورہاہے، گوادر میں ہسپتال بھی چینی گرانٹ سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین