• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی مشرف سے ہمدردی ان کے بیانات سے ظاہر ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عات قا نو ن اور اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی اپنے سابقہ آقا مشرف سے ہمدردی ان کے بیانات سے ظاہر ہے، فواد چوہدری اور شیخ رشید کا منصب مغلِ اعظم کے بھانڈوں جیسا ہے۔ بدزبانی میں شیخ رشید کا کوئی ہمسر نہیں ہوسکتا، آمروں کی باقیات نے ملک کو تعفن زدہ کردیا ہے، سلیکٹیڈ حکمران کا کوئی وژن نہیں ہوتاکہیں سے تیل نہیں نکلا یہا ں صرف عوام کا تیل نکالا جارہا ہے، وفا ق، سندھ کی رقوم فراہم کرنے کے بجائے سیاسی بازی گری کے کرتب دکھا رہا ہے۔
تازہ ترین