گوادر کے مغربی ساحل پر وہیل میمل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم بلوچ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برائیڈس نسل کی یہ مردہ وہیل 34فٹ لمبی ہے۔
عبدالرحیم بلوچ نے مزید بتایا کہ وہیل میمل کا جسم کئی جگہ سے زخمی نظر آ رہا ہے۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ برائیڈس نسل کی وہیل گوادر کے سمندر میں پائی جاتی ہے۔