یوں توآپ نے ڈبل ڈیکر بس سڑکوں پر چلتی دیکھی ہی ہوگی لیکن جناب ڈبل ڈیکر سائیکل شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔
جی ہاں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ڈبل ڈیکر سائیکل بنا ڈالی۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے Ghulam Hussainنامی65سالہ معمر شخص نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل یوں فٹ کی کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی جبکہ یوں 5فٹ5انچ اونچی سائیکل چلاتے اس ملتانی لوہار کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔