• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانے کا بینک اکاؤنٹ بند

کوئٹہ(امین اللہ فطرت)کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانے کا بینک اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں اس سلسلے میں جب ’’جنگ‘‘ نے ایرانی قونصل خانے کے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے قونصل خانے کے کوئٹہ میں بینک اکاؤنٹ کے بند ہونے کی تصدیق کی جب ان سے وچھا گیا کہ اکاؤنٹ کو کن وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر ہمیں بینک کی طرف سے اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ان کا مزید کہنا تھا کہ قونصل خانے کا بینک اکاؤنٹ بند ہونے سے ایران کے ویزوں کا عمل رک گیا ہے کیونکہ تمام کام بینک ڈیپازٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔آن لائن کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے پیش نظر کیا گیا۔
تازہ ترین