لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ قائداعظم برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹر ی محمد علی چوہان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے سرحدوں کی حفاظت کی اور ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی دی۔مشرف سےقبل پاکستان دنیا کا دوسرا کرپٹ ترین ملک تھا جس کی قومی آمدنی کا 70فیصد بیرونی قرضوں کی شکل میں ادا ہوتا تھا۔صحت اور تعلیم کے شعبے کی خستہ حالت تھی۔پاکستان اس وقت ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جانے والا تھا۔ پرویزمشرف نے انتھک محنت سے ملک کی معیشت کو بہتر کیا۔ مشرف حکومت نے میڈیا کوآزادی دی اور ان کی حکومت میں 150 سےزیادہ چینلز کو لائسنس دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف سے پہلے پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی دنیا کی پہلی 200 یونیورسٹیز میں شمار نہیں کی جاتی تھیں لیکن ان کے دور میں پاکستانی دو یونیورسٹیاں دنیا کی پہلی 50 یونیورسٹیوں میں شمار کی جانے لگی، ہاہر ایجوکیشن کمیشن کی مدد سے پاکستان سالانہ 3500 پی ایچ ڈی پیدا کرنے لگا، جس کو موجودہ حکومتوں نے ختم کر دیا۔