ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر جسٹس لاہو رہائی کورٹ ملتان بنچ علی باقر نجفی اور مہمان اعزاز میں جسٹس شاہد جمیل خان، چیئرمین انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل شاہد مسعود منظر بھٹی، چیف کمشنر عابدرضا بودلہ، صدر ہائی کورٹ بار عثمان حید شامل تھے۔ تقریب کی صدارت ملتان ٹیکس بار میاں عبدالستار جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ریاض احمد راجا نے سرانجام دیئے۔ مہمان خصوصی سینیٹر جسٹس علی باقر نجفی نے نومنتخب اراکین مجلس عاملہ ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے حلف لیا ۔ مہمان خصوص جسٹس علی باقر نجفی نے خطاب کے دوران ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو قانونی کتب اور ای لائبریری کی فراہمی کا اعلان کیا۔ مزید برآں مہمان خصوصی سینٹر جسٹس علی باقر نجفی نے ملتان میں ایپلیٹ ٹربیونل کے مستقل مطالبہ کو جائز قرار دیا اور کہاکہ ملتان میں اپیلٹ ٹربیونل کے بنچ کے قیام کے لئے حتی المکان کوشش کریں گے اور ایک ماہ کے دوران ہائی کورٹ میں ٹیکس کیسز کی بڑی تعداد میں Disposal میں وکلاء کے تعاون کو کلیدی کردارقرار دیا۔