• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی اور طالبات کیلئے فل برائٹ سکالر شپ کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی اور طالبات کیلئے فل برائٹ سکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ، اس سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت رجسٹرار پروفیسر ثمینہ سلیم نے کی جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار کامران بھٹہ ،تمام شعبوں کی اساتذہ نے بھی شرکت کی ، ایچ ای سی کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ یہ یو ایس اے بیسڈ فل برائٹ سکالر شپ ہے جو ایم ایس اور پی ایچ ڈی کےلئے پیش کیا گیا ہے ، خواہشمند امیدوار کےلئے جی آرای یا ٹافل کورس کا پاس ہونا ضروری ہے ، دوران تعلیم طالبات کو وہاں نوکری کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی،مذکورہ سکالر شپ کیلئے خواہشمند امیدوار 15مئی تک درخواست ارسالکرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین