• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ رکھنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں پیش

پنجاب اسمبلی میں اسحاق ڈار کو کنٹریکٹ پر وزیر خزانہ رکھنے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اسحاق ڈار کو کنٹریکٹ پر وزیرِ خزانہ رکھنےکی قرارداد جمع کرائی۔

حنا بٹ نے کہا کہ پاکستان کوحالیہ معاشی بحران سے نکالنا وزیرِ خزانہ اسد عمر کے بس کی بات نہیں رہی، اگر معاشی صورت حال یہی رہی تو 2021ء تک ملکی قرض35ہزار948ارب تک پہنچ جائے گا۔

قراردادمیں کہاگیا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ ڈالر 169 روپے تک لے جائیں گے، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سےپہلے ہی عوام پر مہنگائی مسلط کردی ہے۔

حنا بٹ نے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈالر 142اور سونا 72ہزارروپے فی تولہ ہوگیا، حکومت کے پاس اسحاق ڈار کے معاشی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے حکومت ان کی پیشکش فی الفور قبول کرلے، اسحاق ڈارسابقہ دور میں ڈالر کو 111سے 98روپے تک لےآئے تھے۔

تازہ ترین