• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہونگے

لاہور(نمائندہ جنگ)وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جس کے بعد شہباز شریف آئندہ چند روز میں لندن کے لئے روانہ ہوں گے اور اپنی پوتی اور بہو کی تیماری داری کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا اور اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو بھی با ضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین