• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچو!آج آپ کو براعظم ٱ انٹارکٹیکاکی سیر کراتے ہیں۔ لیکن اپنی جیکٹس اور سویٹر وغیرہ ضرور پہن لیں کہیں آپ کو ٹھنڈ نہ لگ جائےکیونکہ یہاں کا درجہ حرارت منفی 90 ڈگری تک ہوتا ہے۔

براعظم Antarctica انٹارکٹیکا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے، یہاں کوئی باقاعدہ و مستقل انسانی بستی بھی نہیں ہے۔

انٹارکٹیکا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے، جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ یہ دنیا کا سرد ، خشک ترین براعظم ہے، اس براعظم کی اوسط بلندی بھی تمام براعظموں سے زیادہ ہے۔

یہ کا رقبہ 14.425 ملین مربع کلومیٹر ہے۔ یورپ اور آسٹریلیا کے بعددنیا کا تیسرا سب سے چھوٹا براعظم ہے۔

انٹارکٹیکا یونانی لفظ Antarktikos سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے آرکٹک کے مدمقابل۔

اس براعظم میں پہلی بار روسی جہاز راں "میخائل لیزاریف "اور" فابیان گوٹلیب وون بیلنگشاسن" نے 1820ء میںگئے تھے۔

ہر سال موسم گرما میں دنیا بھر سے آنے والے سائنسدانوں کی تعداد چارہزار سے زائد ہوجاتی ہے جو انٹارکٹیکاپر موجود مختلف تحقیقی کام انجام دیتے ہیں، جبکہ موسم سرما میں یہ تعداد ایک ہزار رہ جاتی ہے۔

انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ونسن ماسف ہے، جس کی بلندی 4892 میٹر (16050 فٹ ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے اور سب سے کم بارش بھی یہیں ہوتی ہے۔

اس مقام پر کم سے کم درجۂ حرارت منفی 80 سے منفی 90 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور موسم گرما میں ساحلی علاقوں پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بھی 5 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ ‎

تازہ ترین