کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانے کا بینک اکائونٹ بند ہونے سے ایران جانے والے زائرین اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا،ایرانی قونصل خانے کے ایک نمائندے نے،،جنگ،،کو بتایا کہ ابھی تک انہیں اکائونٹ بندکرنے کے حوالے سے بینک نے کوئی تفصیلات نہیں دی اور قونصل خانے کا اکائونٹ تاحال بند ہے ۔