• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئےطالبان کی مشاورتی ٹیم کو سفری سہولیات میں مددفراہم کرنےپرزلمےخلیل زاد نے پاکستانی حکام کا شکریہ اداکیا ۔

 زلمے خلیل زاداسلام آباد میں دودن کے دورے پر موجود رہے ۔

دورےکامقصدافغان امن عمل پرپاکستان کی سول اور عسکری قیادت سےبات چیت جاری رکھناتھا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ زلمےخلیل زاد5اور6 اپریل کواسلام آباد کےدورے پررہے۔

زلمےخلیل زاد نےاسلام آباد کے دورے میں آرمی چیف، وزیرخارجہ اور سیکرٹری خارجہ سےملاقاتیں کیں۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن اورخطے میں معاشی ترقی کیلئے مواقع پیدا کرنے پر فریقین کےدرمیان بات چیت ہوئی۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کےمثبت کردار جاری رکھنےکا خواہاں ہے۔

تازہ ترین