• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق رابطہ عوام مہم کے حوالے سے سندھ کا 3روزہ دورہ کرینگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کرپشن فری پاکستان رابطہ عوام مہم کے حوالے سے 18تاء20مارچ سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے تین روزہ دعوتی وتنظیمی دورے کے دوران18مارچ کو حیدرآباد،19نواب شاہ اور20مارچ کو سکھر میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کے عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے دورے اورتحفظ ناموس رسالتﷺ کے جلسوں اور اس میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔سینیٹر سراج الحق دورہ سندھ کے موقع پر سندھ کی بااثر شخصیات،علماء،مشائخ اورسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے کرپشن فری پاکستان مہم سے آگاہ اورجماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو سمیت دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔دریں اثناء نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے بزرگ رہنماء اور جماعت اسلامی ضلع غربی کراچی کے سابق امیرمحمد اشرف اعوان کے گھر پہنچ کر ان کی عیادت ،علاج معالجہ کی تفصیلات معلوم اور انکی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ناظم تنظیم محمد مسلم اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا جبکہ ان کے صاحبزادے محمد ابوبکر اعوان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین