• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کا شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،متعددگرفتار

ملتان (سٹافرپورٹر) ملتان پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا اور بھاری مقدار میں دیسی شراب اور سینکڑوں بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ الپہ نے بستی ہوں سوالی بند بوسن میں کارروائی کرتے ہوئے محمد امیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سو لیٹر دیسی شراب اور ایک ڈرم لاہن برآمد کرلیا ۔ پولیس تھانہ چہلیک نے نواں شہر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوید احمد کو روک کر اس سے دو بوتل شراب برآمد کر لی ۔پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے جنگل امیر حسن سے فیض الحسن کو گرفتار کرکے شراب کی چالو بھٹی کا سامان90 لیٹر شراب اور 60 لیٹر لاہن برآمد کرلیا ۔ اسی تھانے نے حبیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ پاک گیٹ پولیس نے زاہد عزیز اور فرحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے عبدالرؤف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1470 لیٹر دیسی شراب اور 276 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کر لی ۔ اسی طرح عبدالحمید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 330 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے سبیل چوک سے شعیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 195 گرام چرس جبکہ تصدق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کرلی ۔ ملتان پولیس نے ایل پی جی کی مختلف دکانوں پر غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے۔ پولیس تھانہ قادرپور راں نے4دکانداروں خضر حیات، محمد شاہد ،گل شیر اور خورشید احمد کو گرفتار کیا۔ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے شوکت اور پولیس تھانہ حرم گیٹ نے محمد یاسین ،محمد علی اور محمد عارف کو گرفتار کیا۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے حسن پروانہ کالونی اور پرانی سبزی منڈی کے قریب سے دو افراد حسن بخش اور گل احمد ،نواز کو گرفتار کیا جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے گلشن مارکیٹ سے ساجد اور پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے حمزہ چوک سے سمیرا اور کوثرمائی کو زبردستی لوگوں سے بھیک مانگ کر انہیں تنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ملتان پولیس نے موٹر سائیکلوں پر بوگس نمبرپلیٹیںلگاکر گھومنے والے 2 افراد عرفان اوروقاص کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ قطب پور نے پرانا شجاعباد روڈ پر غیر قانونی طور پر خربوزہ اور گنڈیری کی ریڑھی لگا کر ٹریفک بلاک کرنے والے 2 افرادوسیم وغیرہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر جعلی نکاح نامہ تیار کروانے والے 5 افراد ممتاز مائی ،منور عباس، دلشاد احمد ،قیصر عباس اور قاری فقیرمحمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بی سی جی چوک پر بس ڈرائیور عبدالعلی نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن محمد ناصر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس سے چلان بک چھین لی پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ قطب پور نے بلال چوک اور لیاقت آباد کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے ابوبکر محمد فیاض خرم ارشد اور اسد اشرف کو گرفتار کیا۔ اسی طرح پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے حسین آگاہی کبوتر منڈی کے قریب احسان الہی محمد سبحان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے پیراں غائب روڈ کے نزدیک محمد ثقلین اور بلاول کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔
تازہ ترین