• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں نوجوان پر اغوا کےبعد مبینہ تشدد

سرگودھامیں نوجوان پراغوا کے بعد مبینہ تشددکا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

سرگودھاکے علاقے حیدرآباد ٹائون میں4 نامعلوم ملزمان نےایک نوجوان کو اغوا کرکے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نےنوجوان کی مونچھیں،بھوئیں اورسر کےبال مونڈ دیئے اور فرار ہوگئے۔

نوجوان کے ماموں نے بتایا کہ تشدد کےبعدملزمان بھانجےکو زخمی حالت میں چھوڑ کرچلےگئےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین