• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ کیس میں مشرف نے شریف برادران کو این آر او دیا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا۔

عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او دیا، حدیبیہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا تو آج پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ اب تک منی لاندڑنگ سے متعلق تمام کیسز میں حدیبیہ کیس کا ماڈل استعمال کیا گیا، فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر بھیجاگیا اور پھر واپس منگوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے، عوام کومقروض بناکر اس خطیر رقم سے کس نے اپنی ذاتی تجوریاں بھری ہیں، عوام کو گمراہ کرنے والوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا جائے۔

تازہ ترین