کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ایک روزہ کانفرنس تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں یوتھ آف بلوچستان، وین گارڈ آف پاکستانیت کے عنوان سےمنعقد کی جارہی ہے ،جس سے سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ ، میجرجنرل (ر)محمد سعد خٹک، آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید غنی، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان رامین حسنی ، سماجی کارکن ضیاء خان و دیگر بھی خطاب کریں گے۔