• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں کشتی ٹکرانے سے دریا پر بنا پل منہدم

برازیل کے دریا پر بنا پل گندم سے لدی کشتی کے ٹکرانے سے منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا اور 2 گاڑیاں دریا میں بہہ گئیں۔


برازیل کی ریاست پارا کے دریا ’Moju‘ پر قائم پل کے پلرز سے گندم سے بھری کشتی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں گرگیاجبکہ اس دوران پل پر موجود دو گاڑیاں بھی دریا میں بہہ گئیں اور کشتی کے بھی کئی حصے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں کے تیراکوں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کشتی میں سوار 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

بعد ازاں کار میں سوار افراد کو بھی دریا میں سے نکال لیا گیا جو معمولی زخمی ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پل کی خراب حالت کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں لیکن پل کے پلرز کو پختہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اْٹھائے گئے۔

تازہ ترین