کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ضمانت پر دو رکنی بینچ نے درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھیج دیا۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل دو رکنی ینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل خالد جاوید ایڈوو کیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن 2017 سے جیل میں ہیں کیس میرٹ پر درخواست دائر کی ہے۔