کوئٹہ (آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان بھر کے بعد 20اپریل کوکوئٹہ میں امن غواڑو علم غواڑو مہم کے تحت ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں میں آگاہی اور بچوں کوسکول میں داخل کرنے کےلئے پمفلٹ بھی تقسیم کریگی فیڈریشن نے بچوں اور طلباء میں ہمیشہ تعلیمی اور سیاسی شعور بیدارکرنے کی جدوجہد کی ہے اوریہ مہم بھی اس کا تسلسل ہے بیان میں طلباء شہریوں سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہاگیا کہ وہ امن اورتعلیم دوست ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنائیں کیونکہ یہ ہماراقومی فریضہ ہے ریلی کے بعدشام کو پشتومیوزیکل نائٹ ہوگی جس میں نامور گلوکار شرکت کرینگے۔