• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیو کے ڈرامے’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں احسن خان کا نیا روپ

ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ تین چار برس بعد جیو کی اسکرین پر نظر آئوں گا، ناظرین مجھے نئے روپ میں دیکھیں گے۔


جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے احسن خان نے بتایاکہ وہ نامور ہدایت کار مظہر معین کا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈراما ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ میں رومانٹک اور مزاحیہ کردار ادا کررہے ہیں۔

ممتاز ڈراما نگار ڈاکٹر یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں میرے ساتھ جاوید شیخ، ریحان شیخ، رمشا خان، حنابیات، صبا فیصل اور حنا دل پزیر جلوہ گر ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے کمال کی پروڈکشن کی ہے۔ ناظرین ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، ڈراما رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ میں نے اڈاری میں مختلف رول کرکے ناظرین کے دل جیتے تھے۔ اب مجھے ناظرین نئے روپ میں دیکھیں گے۔ فن کار کو وراسٹائل ہونا چاہیے۔

پاکستانی سنیما گھروں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں احسن خان نے کہا کہ ہمارے پروڈیوسرز کو پیسا وصول فلمیں بنانا ہوں گی۔ غیر ملکی فلموں پر پابندی سے تھوڑی مشکلات کا سامنا ضرور ہے، لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ ہمیں معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور ساتھ ہی فلم سازی کی رفتاری بھی تیز کرنا ہوگی۔ میں ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، جو آئندہ برس ریلیز کی جائیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین