اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں تنازعات کے حل سے ہی پائیدار تذویراتی استحکام قائم کیا جاسکتا ہے،جارحیت خطے کو غیر مستحکم کرے گی، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم پرتحفظات ہیں ،بھارت کشمیرسمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کرے۔جنوبی ایشیامیں تذویراتی استحکام کا قیام بڑی عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے، پاکستان خطے میں روایتی و ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑکیخلاف ہے۔