• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سٹی کے رکن قومی اسمبلی سات ماہ سے لاپتہ ہیں‘ جمعیت

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ،مولاناعبدالولی، مولانا محمد ایوب ایو بی، مولانا مفتی عبدالسلام ،مولانا حافظ مسعوداحمد ، مولانا جمال الدین حقانی ،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،حاجی بشیر احمدکاکڑ،حاجی محمد قاسم خان خلجی،مولانا علی محمد مہترزئی، حا فظ عبدالقادر، حافظ تاج الدین ،حافظ خلیل احمدسارنگزئی، مولانا فیض محمدفیضان مفتی ابوبکر حافظ شبیراحمدمدنی عزیز الرحمن مولانا محمد عثمان پرکانی ،مولانا حکیم حبیب اللہ عزیزی ،میر فاروق لانگو ،میرسرفراز شاہوانی ،ظفراللہ کاکڑحافظ دوست اورمفتی احسان الحق حقانی نے کہاہے کہ کوئٹہ سٹی سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی 7 ماہ سے لاپتہ ہیںتبدیلی کے نام پر حقیقت میں تباہی لائی گئی ہے حلقے کے ہسپتالوں سے ڈاکٹرغائب ہیں عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے وفاقی او رصوبائی حکومت عوام کو صحت تعلیم امن و امان اور روزگار فراہم نہیں کرسکی رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال مظلوم عوام پر رحم کریں ہسپتالوں سے غیر حاضر اور غائب ڈاکٹر وں کیخلاف سخت ایکشن لیں سرکاری ڈاکٹرز کی نجی پریکٹس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
تازہ ترین